نیویارک کی بسوں اورٹرینوں کےسیکیورٹی کیمرے غیر فعال
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک اسٹیٹ کمپٹرولر کے ایم ٹی اے کے ایک نئے آڈٹ رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ نیویارک میں چلنے والی بسوں اور ٹرینوں میں کئی حفاظتی کیمرے غیر فعال ہیں یا تو ٹھیک طریقے کام ہی نہیں کررہے ہیں.حکام کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بسوں اور ٹرینوں کے کچھ کیمرے ٹوٹے بھی ہوئے ہیں اور ان آلات کو ٹھیک کرنے میں خاصی تاخیر ہو رہی ہے۔اس حوالے سے متعلقہ حکام نے کہا کہ عملے کی کمی اور جاری تعمیراتی کاموں سمیت دیگر وجوہات کی بناء پر تاخیر ہوئی یہ جائز وجوہات ہیں جنہیں حل ہونا چائیے ۔ایجنسی نے 2002 سے سیکیورٹی کیمرہ منصوبوں پر 650 ملین ڈالرز خرچ کیے تھے۔