vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہزاروں نوکریوں کی بھرمار،امیدوار کم پڑ گئے

0

ٹیکساس:نارتھ ٹیکساس میں مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اہل افراد کو بھرتی کرنے کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھول دئیے۔امیدوار ملازمتوں کے حصول کے لیے کمپنیوں کے پاس پہنچے تھے لیکن ملازمتوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ امیدوار کم پڑ گئے اور کمپنیوں کی انتظامیہ ملازمین کی تلاش میں مقررہ وقت تک بیٹھی رہی لیکن امیدوار نہ آسکے۔نارتھ ٹیکساس میں جمعرات اور جمعہ کو 500مختلف کمپنیوں کو20ہزار ملازمتیں کھلی۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملازمتوں کے حوالے سے یہ سال سب سے بڑا ٹرن آؤٹ تھا جس میں مقامی اور ملٹی نیشنل  کمپنیوں نے ملازمتیں کھولی ہیں اوریہ ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے تاکہ کمپنیاں ضرورت کے تحت اہل افراد کو بھرتی کرسکیں اور جلد ہی اسامیاں مکمل ہوجائیں گی۔نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے حوالے سے کوشش ریپبلکن کانگریس وومن بیتھ وان ڈوئن کر رہی ہیں۔وان سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کوشش کررہی ہیں۔وان ڈوئن نے  کہا کہ دو سال قبل کرونا وباء کے دوران ایونٹ کی تشکیل کی قیادت کی تھی اور کوشش تھی کہ لوگوں کو روزگار ملے ۔جس کے بعد ہر سال ملازمتوں کے  ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمتوں کے خواہشمند افراد کو پہلے رجسٹرڈ ہونے کی ترغیب دی گئی جبکہ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی اورمیں لوگوں کو کہتی ہوں کہ وہ ملازمتوں کے لیے تیار رہیں۔ ہم آجروں سے بات کر رہے تھے اور وہ موقع پر ہی خدمات حاصل کر رہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.