vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے تقریبا3ہزار ہوٹلوں نے آؤٹ ڈور ڈائننگ کے لیے درخواستیں دیدیں

0

حکام نے آؤٹ ڈور ڈائننگ کے لیے نئے قوائد وضوابط مقرر کیے اور فیس لاگو کی ہوئی ہے،مالکان نے مل جل کر فیس ادا کرنے کا پلان بنایا ہے۔

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک شہر کے تقریبا3ہزار ہوٹل مالکان نے نئے پروگرام کے لیے درخواستیں دیدی ہیں۔ہوٹل مالکان نے آؤٹ ڈور ڈائننگ کے لیے سٹی کونسل کے پاس درخواستیں جمع کرائی ہیں۔انہیں فیس کی ادائیگی کرنے کے بعدآؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دی جائے گی۔بہت سے ہوٹل مالکان کو فیس لاگو ہونے اور نئے قوائد وضوابط پر تحفظات ہیں کیونکہ کاروبار پر لاگت بڑھ گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے بہت سارے ہوٹلوں کی انتظامیہ نے بیرونی ڈھانچے کو مرحلہ وار ختم کیا ہے کیونکہ لوگوں کی ہوٹلوں پر آمد کم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.