پاکستانی سفارت خانے کا54پاکستانی طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ
واشنگٹن:امریکا میں پاکستانی سفارت خانے 54پاکستانی طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا ہے۔طلباء کو گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج(UGRAD)پروگرام فال سمسٹر2024 کے لیے کیا گیا ہے۔یہ پروگرام امریکی یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کے لیےمکمل اسکالرشپ فراہم کرتا ہے۔پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس سمسٹر میں امریکہ کی 29 ریاستوں میں قائم 48 یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 54 پاکستانی طلباء کا انتخاب ہوا ہے۔جن میں 37 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں۔سفارت خانے آنے والے وفد میں کیرین سٹینر، سٹریٹجک پروگرام اور ریسورس کوآرڈینیٹر برائے جنوبی اور وسطی ایشیا، پریس اور پبلک ڈپلومیسی آفس ٹریسا مسترینجلو، سینئر پروگرام آفیسر برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی فل برائٹ پروگرام اورمائیکل ڈائر، سینئر پروجیکٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ ایکسچینج بورڈ اور امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔جنہوں نے تقریب میں شرکت کو یقینی بنایا۔چارج ڈی افیئرز ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے طلباء کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈاکٹر فریحہ نے پاکستان اور امریکہ کے مابین مضبوط دوطرفہ تعلقات، اہم تعلیمی شعبہ جات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ نوجوان دونوں ممالک کے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے میں تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔