یونکرز میں انسانی اعضاء پھینکنے والے شخص کی شناخت ہوگئی
نیویارک(ویب ڈیسک)برونکس میں دو دن قبل ایک نوجوان کو بیدردی کے ساتھ قتل کیا گیا جس کے بعد تیز دار آلہ کی مدد سے جسم کے اعضاء علیحدہ کیے گئے اور سر،دھڑ اور پاؤں کو شاپر میں ڈال کر آگ لگادی گئی اور ایک بیگ میں ڈال کر یونکرز کے سب وے اسٹیشن پر پھینک دیا گیا۔پولیس قتل ہونے والے نوجوان کے اپارٹمنٹ پر پہنچی اور تلاشی لی تو پولیس کو فریزر سے متاثرہ نوجوان کی ٹانگیں ملیں۔ ہاتھ بلیچ سے بھرے کراک پاٹ میں پائے گئے اور دانت زمین سے ملے۔جس کے بعد سے پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی تھی۔پولیس کو بوڈیگا سے ایک ویڈیو ملی ہے ۔جس سے پولیس کو معلوم ہوا کہ انسانی اعضاء پھیکنے والا شخص کون ہے جس کے بعد پولیس نے اس شخص کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی ۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔