vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب:سفارت خانہ پاکستان میں یوم استحصال کشمیر کی تقریب

0

سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت ایک فاشسٹ ملک ہے جو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور 5 اگست 2019 میں کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے بھارت نے کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کرنے کی جو سازش کی ہے بھارت اس میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکے گا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے وہیں انتہا پسند ہندووں کی آبادی کاری کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو بھی ختم کرنا چاہتا ہے اسی طرح اسرائیل بھی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کرکے انسانیت کو رسوا کر رہا ہے بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ بھارت اور اسرائیل کو مظالم بند کرنے کے حوالے سے دباو ڈالے اور کشمیری اور فلسطینی عوام کو ان کے آزادی جیسے بنیادی حقوق سے ہمکنار کریں اور پاکستان دنیا کے ہر فورم پر مسلہ کشمیر اور مسلہ فلسطین کو اجاگر کرتا رہے گا یوم استحصال کشمیر کی تقریب میں ہیڈ اف چانسری محسن سیف اللہ،پولیٹیکل سیکرٹری اقراء،ویلفیئر اتاشی نجم ثاقب نے صدر پاکستان،وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.