پاکستان قونصلیٹ جدہ میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کی تقریب کا انعقاد
دنیا بھر کی طرح پاکستان قونصلیٹ جدہ میں بھی 5 اگست یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری حریت رہنما فاروق احمد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جبکہ بڑی تعداد میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی۔تقریب میں صدر پاکستان،وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے کہا کہ ہم بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے معصوم کشمیریوں کے خلاف جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے انتھک کاوشوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان کشمیریوں کی سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا تقریب سے حریت کشمیری رہنما فاروق احمد رحمانی نے جموں کشمیر میں بھارتی مظالم اور لاقانونیت پر روشنی ڈالی جبکہ تقریب سے کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کے قائم مقام کنونئیر سردار اشفاق احمد خان،کشمیر کمیٹی جدہ کے چئیرمین معسود احمد پوری، نے بھی کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اقدامات کی مزمت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستانی اسکول کے بچوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر گرمجوشی سے اپنے خیالات کا اظہار کر کے حاضرین کا خون گرمایا تقریب کے دوران کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے شرکاء کو ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گی۔