نائن الیون حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت دیگر ملزمان سزائے موت کے مستحق ہیں
نیویارک(ویب ڈیسک)نائن الیون حملے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت دیگر ملزمان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب خالد شیخ ودیگر ملزمان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی ڈیل ہوئی اور پھر یہ معاہدہ منسوخ کر دیا گیا۔امریکہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کو 23 سال ہوچکے ہیں۔ کانگریس کی خاتون رکن نکول مالیوٹاکس نائن الیون کے متاثرہ افراد کے خاندانوں میں شامل ہوں گی جو کہ انصاف مانگ رہی ہیں۔ایک ریٹائرڈ کرنل سٹیو گینیارڈ نے ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ خالد شیخ سمیت دیگر 2ملزمان کی ڈیل منسوخ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کیس کا ازسرنو ٹرائل ہوگا جس میں وقت لگے گا ۔ازسرنو ٹرائل کا عمل بہت طویل ہوگا۔حملوں کو23سال کا وقت گزر چکا ہے اب دیکھتے ہیں کہ حکام کیا فیصلہ کرتے ہیں۔