vosa.tv
Voice of South Asia!

5 اگست کے بھارتی اقدام کیخلاف یوم استحصال کشمیر آج منایا جارہا ہے

0

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کیخلاف یوم استحصال کشمیرآج منایا جا رہا ہے، پاکستان سمیت آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔بھارتی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو کشمیریوں سے ان کے رہے سہے حقوق بھی چھین لیے تھے۔اس دن بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے تین ٹکڑے کر دیے گئے تھے اور مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بھی ختم کر دی گئی تھی۔ وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف نے یوم استحصال کے موقع پر کشمیری عوام کے بے مثال حوصلے، جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے بھارت 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو واپس لے۔یوم استحصال پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔یوم استحصال کشمیر پر مسلح افواج کی قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور غیور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربراہان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کی جائز اور طویل جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.