مقبوضہ کشمیر:مودی انتظامیہ نے کشمیریوں کو غربت سے بھی مارنا شروع کر دیا
مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی بے روزگاری،مودی انتظامیہ نے کشمیریوں کو غربت سے بھی مارنا شروع کردیا،مستند اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں خطِ غربت 49 فیصد کی خطرناک حد کو چھونے لگا ، بیروزگاری کی شرح 23.09 فیصد تک پہنچ گئی۔مودی سرکار نے 2019ء میں مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام پر عرصہ ء حیات تنگ کر رکھا ہے اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے مگر مودی سرکار کی جانب سے پے درپے پابندیاں لگائی جاری ہیں، بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر آنے والے دن غربت میں اضافہ ہو رہا ہے مستند اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مقبوضہ وادی میں خط غربت 49 فیصد کی خطرناک حد کو چھو رہا ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح 23.09 فیصد تک پہنچ چکی ہے لیکن مودی انتظامیہ اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اس کی ساری توجہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائیوں پر ہے۔