vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر میں آئندہ ہفتے مچھرمار مہم شروع کرنےکا فیصلہ

0

حکام نے اقدام شہریوں کو نیل وائرس سے بچانے کے لیے اٹھایا ہے،ابتدائی طور پر آغاز دو بوروں سے ہوگا،اگلے ہفتے سے گلی محلوں میں اسپرے کرنا شروع  کردیا جائے گا

نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائیجین ویسٹ نیل وائرس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے آئندہ  ہفتے دو بوروں میں مچھروں کے خاتمہ کے لیےا سپرے کرے گا۔یہ ابتدائی مرحلہ ہے اس کے بعد دیگر بوروں میں اسپرے کیا جائے گا۔پہلا ا سپرے اسٹیٹن آئی لینڈ پر رات ساڑے8بجے کے درمیان ہوگا،جس کے بعد پیر اور منگل کو صبح 6 بجے۔ حکام نے جن محلوں میں اسپرے کرنا ہے ۔ان محلوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ جن میں ارروچار،بے ٹیرس،ڈونگن ہلز،ایگبرٹ ویل،ایلٹنگ ویل،لائٹ ہاؤس ہل،مڈلینڈ بیچ،نیو ڈورپ،نیو ڈورپ بیچ،اوک ووڈ ہائٹس،رچمنڈ،جنوبی ساحل کا علاقہ شامل ہے۔اسی طرح کوئنز کے علاقوں میں بدھ کی شام اور جمعرات کی صبح کے درمیان اسپرے کیا جائے گا۔جن علاقوں محلوں میں اسپرے کیا جائے گا ان کے نام یہ ہیں۔بیرئیر ووڈ،ایلمہرسٹ،فاریسٹ پارک،گلین ڈیل،ہنٹر پوائنٹ،جمیکا ہلز،کیو گارڈنز،لانگ آئی لینڈسٹی،ماسپتھ،سینٹرل ویلج،ریگو پارک،رچمنڈ ہل،ریڈ ووڈ،ساؤتھ رچمنڈ ہل،سنی سائڈ گارڈنز،ووڈ ہیون سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔حکام ان علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ اسپرے کے دوران گھروں کے اندر رہیں اور کھڑکیاں،دروازے بھی  بند رکھیں۔ڈی او ایچ کے مطابق ویسٹ نیل وائرس  نیویارک شہر کے پانچ بوروں میں مچھروں میں پایا گیا تھا۔ ابھی تک انسانوں میں وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن حکام پھر بھی رہائشیوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ مچھروں سے بچیں۔نیل وائرس کی علامات یہ ہیں  شہری تیز بخار، سر درد، گردن کی اکڑن اور یہاں تک کہ بینائی کی کمی یا فالج  میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.