vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈکیت کی فائرنگ سے2پولیس افسر زخمی

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن لوئر ایسٹ سائڈ پرڈکیت کی فائرنگ سے2پولیس افسر زخمی ہوگئے جبکہ ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ  91 کینال سینٹ لوئس کی دوسری منزل پرمسلح ڈکیت خواتین سے لوٹ مار کررہے ہیں۔جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ  جب جائے وقوع پر پولیس پہنچی تو خواتین نے چیخ وپکار شروع کردی۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 22 سالہ جوشوا ڈورسیٹ کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم مہجونگ پارلر کے اندر داخل ہوا متعدد خواتین سے لوٹ مار کررہا تھا۔پولیس کے مطابق پولیس افسران نے تعاقب کرکے ملزم کو پکڑا تو ملزم ہاتھ چھڑوا کر بھاگ گیا۔افسران نے پھر تعاقب کیا تو ملزم نے پستول نکال لی اور فائرنگ کردی جس  سارجنٹ 43 سالہ کارل جانسن اور 34 سالہ کرسٹوفر لیپ زخمی ہوگئے۔گولی  جو جانسن کی ران سے گزرا، اور لیپ کی ٹانگ میں لگی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔دونوں افسران کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔جب افسران کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تو ہسپتال کے باہر پولیس افسران واہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے تالیاں بجاکر ویلکم کیا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر ایڈورڈ کبان نے کہا کہ ہمارے افسران وہاں وہ کام کر رہے تھے جو ہم ان سے کرنے کو کہتے ہیں اور ہم بہت شکر گزار ہیں کہ وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک مشتبہ شخص کا تعلق ہے ملزم ڈورسیٹ حراست میں ہے اور جائے وقوعہ سے45 کیلیبر پستول برآمدہوا ہے۔ واقعے کے دوران اہلکاروں نے جوابی فائرنگ نہیں کی۔حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم پہلے بھی تین مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے ۔اسےآخری مرتبہ مین ہٹن سے 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا ۔یہ گینگ کا رکن بھی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.