سابقہ مس نیویارک نے لاکھوں لوگوں کے مرجھائے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی
زندگی میں مسائل کی بھرمار ہے تو کیوں نہ ہنس کر گزری جائے ،یہی مثال ٹیرن ڈیلانی اسمتھ نے قائم کی ہے
نیویارک(ویب ڈیسک)سابقہ مس نیویارک ٹک ٹاک پر لاکھوں لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا ۔مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔سابقہ مس نیویارک کو سوشل میڈیا پر ڈینس یا جنت کی ریسپشنسٹ کے طور پر پہچان سکتے ہیں۔سابقہ مس نیویارک کا پورا نام ٹیرن ڈیلانی اسمتھ ہے ۔اسمتھ نے ہنستا ،مسکراتا رہنے کی ٹک ٹاک پر ویڈیو ڈال کر لاکھوں لوگوں کے دلوں پر قبضہ کر لیا ہے۔۔ اب وہ اپنے منفرد دلکش انداز لوگوں تک پہنچانے والی ہیں۔اسمتھ نے اپنے وائرل کردار پر کہا کہ ڈینس کا کردار شروع میں صرف ایک مذاق مضحکہ خیز تھا۔میرے والد کے انتقال کے بعد یہ میری پہلی ویڈیو تھی جس نے مجھے بہت ہنسایا۔یہ کردار لوگوں کو بہت پسند آیا اور مجھے لوگوں کے پیغامات ملے کہ وہ مسائل میں گرفتار لوگوں کے چہروں پر مسکرراہٹ لائیں انہیں ہنسنے پر مجبور کریں۔جس کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ ٹک ٹاک پر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیریں گی انہیں ہنسائے گئیں جس کے بعد متعدد ویڈیو ڈالی اور لوگ مسائل بھول کر ہنسنے پر مجبور ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ میری ہر ویڈیو لاکھوں لوگوں کو ہنسی اور سکون پہنچاتی ہے۔سمتھ نے کہا کہ میری زندگی میں یہ کتنا ناقابل یقین اعزاز ہے کہ میں اس طرح لاکھوں لوگوں کو سکون د لا سکتی ہوں۔اسمتھ نے بیتی یادوں کے بارے میں بتایا کہ مس نیویارک بننے تک کا راستہ چیلنجوں سے بھرا ہوا تھا۔ان کی پرورش اکیلی ماں نے کی اورہمیں بہت تنگ کیا گیا جو کہ میرے مشکل لمحات تھے۔اسمتھ نے کہا کہ مجھے آگے بڑھنا تھا تو میں اسکول میں مختلف کردار نبھاتی تھی تو استائذہ سمیت کوئی بھی تعریف نہیں کرتا تھا ۔اسمتھ نے کہا کہ مس نیو یارک تھی تو اس وقت فیصلہ کرلیا تھا کہ میں واقعی لوگوں کو سننے کے لیے تیار کر سکتی ہوںاور اس لیے میں نے بے گھر ہونے والے بچوں اور خاندانوں کی وکالت کی۔میں نیویارک میں پناہ کے متلاشیوں کے لیے ہزاروں ڈالرز جمع کیے۔