vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی سینٹ نے نوعمر اور نابالغ بچوں کو آن لائن تحفظ فراہم کرنے کے بل منظور کرلیے

0

انٹرنیٹ سیفٹی بلز کی منظوری کے بعد  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لازم ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ریاستی ادارے کارروائی کا اختیار رکھیں گے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بل  کی حمایت کی ہے۔صدر بائیڈن کی تعریف۔

امریکی سینیٹ بچوں کو انٹرنیٹ پر محفوظ رکھنے کے مقصد سے قانون سازی کے  بلز کو منظور کرلیا ہے ۔یہ بل ٹیک کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کی جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔امریکی سینٹ نے دو بلز منظور کیے ہیں۔جس کے تحت بچوں کا تحفظ اولین ترجہی ہے۔نوعمر اور نابالغ بچوں کو ٹارگٹ کرنے والے اشتہارات کا خاتمہ اور غیر اخلاقی مواد دکھانے والی ویب سائٹس سے بچوں کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔بلز میں بچوں کو چیلنجز جیسی گیمز سے محفوظ بنایا جائے گا ۔بلز سینیٹرز کی زبردست حمایت کے ساتھ منظور کیے گئے۔اب یہ بل ایوان نمائندگان میں جائے گا جہاں  پر بلز پر مزید غور و خوص کیا جائے گا۔صدر جو بائیڈن نے انٹرنیٹ سیفٹی بلز پیکج کی تعریف کی ۔صدر نے ایک بیان میں کہا کہ اس بات کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز ہمارے نوجوانوں کی ذہنی صحت خراب کرنے میں ملوث ہیں۔آج ہمارے بچوں کو آن لائن وائلڈ ویسٹ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہمارے موجودہ قوانین اور ضوابط اس کو روکنے کے لیے ناکافی تھے۔بائیڈن نے ایوان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہاس بل کو بغیر کسی تاخیر کے دستخط کے لیے میری میز پر بھیج دیں۔اسنیپ، ایکس اور مائیکروسافٹ جیسی معروف ٹیک کمپنیوں نے عوامی طور پر اس قانون کی توثیق کی ہے۔ یوٹیوب نے بھی حمایت کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.