vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی محکمہ تعلیم طلباء کو قرض اور سود سے نجات کا خاکہ پیش کرنے کو تیار

0

محکمہ تعلیم متعلقہ اداروں سمیت امریکیوں کو طلباء کو قرض سے نجات کے حوالے سے آج بدھ کو ای میل کرے گا

واشنگٹن: محکمہ تعلیم بدھ کے روز طالب علموں کے قرضے کے حوالے سے متعلقہ اداروں سمیت تمام امریکیوں کو ایک ای میل  آج بدھ کو بھیج رہا ہے۔ جس میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ موسم خزاں میں تقریباً 25 ملین کے قرض میں سے کچھ، یا تمام قرض کس طرح  ختم ہو سکتے ہیں۔جبکہ بائیڈن اور ہیرس انتظامیہ نے اپریل میں اعلان کیاتھا لیکن ااس پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ابھی تک حتمی شکل دی جارہی ہے ۔صدر جو بائیڈن کے43 ملین لوگوں کے کچھ یا تمام قرضے ختم کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے روک دیا تھا۔سیکریٹری تعلیم میگوئل کارڈونا ای میل میں قرض سے نجات کے راستوں کا خاکہ پیش کررہے ہیں۔جو طلباء قرض ادا نہیں کرپارہے ہیں یا سود کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں۔کارڈونا  کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم اس بات کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے کہ کون سے طلباء قرض سے نجات کے اہل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.