مئیر ایڈمز کی شہر میں امن وامان،معیشت اور رہائشی منصوبوں پر گفتگو
نیو یارک کے مئیرایرک ایڈمز نے اپنی ہفتہ وار ایک پریس کانفرنس میں شہر کے مختلف مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بات کی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے شہر میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری، معیشت، عوامی صحت، اور نقل و حمل کے مسائل پر روشنی ڈالی۔مئیر ایڈمز نے نیویارک کے ساحلوں کی حفاظت کے لیے ایک نئے ایمرجنسی رسپانس ہیٹ ویو پروٹوکول کا بھی اعلان کیا ہے۔ ہیٹ ایڈوائزری کی صورت میں، لائف گارڈز رات 8 بجے تک اپنے اسٹیشنز پر موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کا جواب دے سکیں۔ مئیر ایڈمز نے ہاؤسنگ پروڈکشن پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ مالی سال 2024 میں تقریباً 29,000 سستی اور عوامی ہاؤسنگ یونٹس کی مالی معاونت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 3,600 سے زیادہ NYCHA اپارٹمنٹس کو نئی تجدید شدہ رہائش گاہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ نیویارک کے باشندوں کو پناہ گاہوں سے باہر منتقل کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔مئیر ایڈمز نے بیرونی کھانے کے پروگرام کی اہمیت پر بھی زور دیا اور لوگوں کو اس میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ یہ پروگرام شہر کی معیشت کے لیے مفید ثابت ہو رہا ہے، خاص طور پر ملازمتوں کے حوالے سے۔