نیویارک کے بے گھر شہریوں کی سستی رہائش کا بیک ٹو بیک ریکارڈ
نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ شہر نے لگاتار دوسرے سال نیویارک کے بے گھر لوگوں کے لیے سب سے زیادہ معاون رہائش اور گھر فراہم کیے ہیں۔ کئی دہائیوں کی عدم سرمایہ کاری کے بعد، شہر نے نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کے 3,678 اپارٹمنٹس کو نئی تجدید شدہ رہائش گاہوں میں تبدیل کر دیا ہے۔میئر ایڈمز نے کہا کہ پچھلے سالوں کے دوران، ہماری انتظامیہ نے نیویارک کے لوگوں کو پہلے سے کہیں زیادہ سستی رہائشیں فراہم کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔یہ ریکارڈ ان گنت سٹی ایجنسیز کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں کہ تمام نیویارکرز، بے گھر افراد سے لے کر غربت کے کنارے پر رہنے والے خاندانوں تک، کو محفوظ اور مستحکم رہائش تک رسائی حاصل ہو۔مئیر کا کہنا تھا کہ شہر کو مکانات کی کمی اور ان کی قیمت کی استطاعت کے بحران کا سامنا ہے، انتظامیہ نے اس سال تاریخ میں سب سے زیادہ سستے گھروں کی مالی معاونت کی ہے۔ نیویارک کے لوگوں کو نئے اور سستے گھروں کی تیاری اور انہیں مہیا کرنے کے لیے لگاتار دو سالوں میں ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ایڈمز انتظامیہ نے سٹی فائٹنگ ہوم لیسنس اینڈ ایویکشن پریونشن سپلیمنٹ ( ایف ایچ ای پی ایس) ہاؤسنگ واؤچرز، سٹی ہاؤسنگ لاٹری پروگرام کے ذریعے سستی رہائش، اور سابقہ بے گھر گھرانوں کو مستقل طور پر رہائش فراہم کرنے کے ذریعے بے گھر نیویارک والوں کو مستقل رہائش میں منتقل کیا ہے۔ مجموعی طور پر، شہر کی ایجنسیوں نے مالی سال 2024 میں نئے تعمیراتی اور تحفظ کے اقدامات کے ذریعے 28,944 سستی اور عوامی ہاؤسنگ یونٹس کی مالی معاونت کی ہے۔مئیر نے کہا کہ سٹی آف یس فار ہاؤسنگ ایک اور ٹول ہے اگلے 15 سالوں میں 108,000 سے زیادہ نئے گھروں کی ضرورت اور انہیں تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔مئیر ایڈمز نے کہا کہ میں حکومت میں اپنے تمام شراکت داروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اکٹھے ہوں اور شہر کو اس بحران سے نکلنے میں مدد کریں۔