vosa.tv
Voice of South Asia!

سردار افتخار عباسی کا پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے اعزاز میں استقبالیہ

0

ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں چیئرمین کشمیر اوورسیز فورم سردار افتخار عباسی کی جانب سے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں صحافیوں اور کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی صدر ارشد علی غوری کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم اپنی قلم ، اعلی اخلاق اور مثالی کردار سے پاکستان کا وقار بلند کریں  ان شاء اللہ مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان افتخار عباسی نے دیارغیر میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم نے ہمیشہ  مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر مسئلہ کشمیر پر اپنے قلم کی حرمت کا حق ادا کیا ہے تقریب میں،ارشد تبسم،مرزا ریاض بیگ،ملک ناظم علی،راجہ نوید الرحمن،چوہدری مصطفی ،انجم اقبال،اور دیگر نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی بے لوث صحافتی خدمات کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.