نیوجرسی میں زور دار دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی
نیوجرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کاعلاقہ ویسٹ فیلڈ پیر اور منگل کی درمیانی شب زور دار دھماکے سے گونج اٹھا۔آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی ۔سوئے ہوئے لوگ اٹھ گئے اور سمجھے کہ جیسے کوئی گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی ہے ۔اس دوران گھر میں آگ لگ گئی اور آگ نے شدت پکڑ لی ۔لوگ گھروں سے باہر نکلے اور شور مچ گیا کہ آگ،آگ کوئی ریسیکو اہلکاروں کو کال کرئے ۔واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی اور نتھک محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ آواز کس چیز کی تھی اور گھر میں آگ کیسے لگی ۔ابھی معلومات جمع کی جارہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک امدادی کام کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے یہ گھر ایک بزرگ جوڑے کا تھا اور خیال کیا جارہا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ گھر میں نہیں تھے ان کا بیٹا گھر آتا تھا اور چلا جاتا تھا۔