vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کے مئیر کو چوہوں سے لڑائی کے لیے رضاکاروں کی تلاش

0

مئیر چوہوں کے خلاف جنگ جتنے کے لیے پُرامید،نیویارک کے رہائشی شہر کو چوہوں سے پاک دیکھنا چایتے ہیں تو وہ مئیر کی رضاکارانہ ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے شہری گھروں،دفاتر،گلی محلوں میں گھومتے ہوئے  چوہوں کو دیکھ کر تھک چکے ہیں تو اب شہریوں کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ چوہوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے چوہوں کے ساتھ لڑیں اور انہیں پکڑیں کیونکہ مئیر نیویارک نے چوہوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔چوہوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اس لڑائی میں ہر عمر کے لوگ رضاکارانہ طور پر شامل ہوسکتے ہیں۔بس وہ مئیر افس جاکر اپنا اندراج کرائیں۔مئیرایڈمز  کا کہنا ہے کہ آپ کو فرینک سناترا اور عملہ بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ چوہوں سے لڑنا ضروری ہے اور نیویارک سٹی چوہوں کے خلاف جنگ جیت رہا ہے تاکہ چوہوں کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس  پروگرام میں شامل ہوں اور ہمارے Rat Pack کے رکن بنیں۔پروگرام کے کوآرڈینیٹر جیسن ہی نے کہا کہ نیویارک چوہوں کا شہر ہے۔چوہے آتے ہیں تو بہت سی بیماریاں بھی ساتھ لاتے ہیں۔مئیر کو امید ہے کہ یہ پروگرام شہر بھر میں اب درجنوں رضاکاروں سے لے کر ہزاروں رضاکاروں تک جائے گا۔محکمہ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق چوہا مار پروگرام میں باضابطہ طور پر ممبر بننے کے لیے شہریوں کو تین ایونٹس میں حصہ لینا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.