vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں نیند پوری کرنے کے چکر میں1شخص حوالات منتقل

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیند آئی ہو تو بندہ  فورا بستر پر جاکر سو جاتا ہے۔اگر بستر دستیاب نہ ہو تو زمین پر ہی سونے کو ترجہی دے گا کیونکہ آنکھیں بند ہورہی ہوتی ہیں۔ایسا ہی کچھ نیویارک کے علاقے بروکلین کے سب وے اسٹیشن پر واقع ہوا ہے ۔ایک شخص لوڈ پستول ہمراہ رکھ کر سب وے اسٹیشن کے اندر داخل ہوا اور نیند پوری کرنے کے لیے سب وے اسٹیشن کی سیڑھیوں پر ہی سو گیا۔ابھی اسے سوئے کچھ وقت ہی گزرا تھا کہ پولیس اہلکار گشت پر تھے ۔انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص سیڑھیوں پر سویا ہوا ہے ۔اسے اٹھانے کی کوشش کی تو اس نے اٹھنے سے انکار کیا اور کہا کہ سونے دو۔اس دوران ایک اہلکار نے سوئے ہوئے شخص کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے لوڈ پستول برآمد ہوئی ۔جس کے بعد پولیس نے لاتیں مار کر اٹھایا اور ہتھکڑی لگاکر تھانے منتقل کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.