نیویارک کے پارک روچیسٹر میں فائرنگ سے1شخص جاں بحق جبکہ6زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے روچیسٹر پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1شخص جاں بحق جبکہ6افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جائے وقوع کو سیل کردیا ہے۔پولیس افسرکیپٹن گریگ بیلو نے کہا کہ واقعہ میں 20 سالہ نوجوان جان سے گیا ہے ۔ابھی شناخت کا عمل جاری ہے۔واقعہ کی تحقیقات میں آئرنڈیکوئٹ پولیس، منرو کاؤنٹی شیرف آفس، روچیسٹر پولیس اور نیو یارک اسٹیٹ پولیس شامل ہیں۔ روچیسٹر پولیس نے تصدیق کی کہ فائرنگ کے وقت علاقے میں ایک پارٹی ہو رہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔