vosa.tv
Voice of South Asia!

سب وے اسٹیشن پر خاتون چاقو کے متعدد وار سے شدید زخمی

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز کے سب وے اسٹیشن پر  حملہ آور نے چاقو کے پے درپے وار کرکے25سالہ خاتون کو زخمی کردیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا۔واقعہ جمیکا وان وِک اسٹاپ پر ای ٹرین کے میزانائن لیول پر ہوا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔خاتون پر چاقو کے متعدد وار کیے گئے تھے۔پولیس نےایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس نے واقعہ کی وجوہات بیان نہیں کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.