vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کےمرحوم افسر ایڈگر  کے2 بچوں کو اسکالرشپ کی پیشکش

0

برونکس میں سینٹ اینسلم اسکول نے  پیشکش کی ہے،اسکول مستحق خاندانوں کے بچوں کو اسکالرشپ دینے کی پالیسی بنائی

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کے آنجہانی افسر ایڈگر آرڈونیز کے دو بچوں کو اسکالرشپ کی پیشکش کی گئی ہے۔ساؤتھ برونکس کے ایک کیتھولک اسکول سینٹ اینسلم اسکول نے جمعرات کو وظائف کا اعلان کیا۔33 سالہ اور ایڈگر ڈونیز 10 جولائی کو تربیتی پروگرام کے دوران چل بسے تھے ۔اسکول کے ترجمان نے میڈہا کو بتایا کہ ہمارے اسکول نے ایک مستحق خاندان کو مستقل اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے ٹریسا لوپس میموریل اسکالرشپ بنائی ہے۔ ہم ایک امیر اسکول نہیں ہیں لیکن جب کوئی سانحہ ہوتا ہے تو ہم ساتھ ہونے کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں اور ہم نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اراکین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم غمزدہ خاندان کے دکھ مین شریک ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ اسکالرشپ کچھ حد تک  ریلیف فراہم کرے گی ۔ڈپٹی چیف امیر یکاتلی نے کہا کہ ایک افسر بننے کے لیے آرڈونیز کی اصل تحریک اپنے بچوں کو متاثر کرنا تھی۔ یکاتلی نے مرحوم کی ایک تحریر پڑھی، جس میں اس نے افسر بننے کے معاملے کو بیان کیا۔تحریر میں لکھا تھا کہ جب میں باپ بن گیا تھا تو میں جانتا تھا کہ یہ بچوں کو باپ پر فخر ہونا چائیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.