میئر ایڈمزکی کولمبیا کے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت
نیو یارک سٹی کے میئرایرک ایڈمز نے کولمبیا کی پرچم کشائی تقریب میں شرکت کے موقع پر کہا کہ امریکہ میں کولمبیا کی کمیونٹی کا مرکز نیویارک ہے ،مئیر نے کولمبیا کی 214 سالہ آزادی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کا ذکر کیا۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اپنے ساتھی میئر کو سلام پیش کرتے ہوئے کولمبیا کی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کولمبیا کا پرچم بلند کرنے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ کولمبیئن کمیونٹی کی جانب سے اس شہر میں مسلسل کیے جانے والے تعاون کو دیکھ کر وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کولمبیا میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میئر ایڈمز نے اپنے دوست، کونسل جنرل اینڈریس میجیا پیزانو، اور کیلی کے میئر، ایڈر، کا شکریہ ادا کیا جو اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے جیکسن ہائٹس اور لٹل کولمبیا کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی۔ انہوں نے کولمبیئن کمیونٹی کی چھوٹے کاروباروں، صحت ، سول سروس، اور قانون نافذ کرنے والے شعبوں میں اہم کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کولمبیا کے کھانوں، عقیدے، خاندان اور عوامی تحفظ کے یقین کا بھی ذکر کیا۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ جہاں بھی آپ دیکھیں، لٹل کولمبیا اور جیکسن ہائٹس سے لے کر بولنگ گرین تک، ہم جھنڈا بلند کرتے ہیں کیونکہ ہم کولمبیا کی روح کو بلند کرتے ہیں۔