ماضی میں بچے کے ساتھ بُرا برتاؤ ماں کی جان جانے کا سبب بنا،بیٹےکا اعتراف جرم
نیویارک (ویب ڈیسک)بچوں کی تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چائیے ۔”کہتے ہیں کہ بچوں کے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آنا چائیے اگر بچے غلطی کرتے ہیں تو پیار سے سمجھانے کی ضرورت ہے۔بڑوں کا کام پیار سے سمجھانا ہوتا ہے بلاوجہ کی سختی بچوں کو بگاڑ دیتی ہے۔”بچے کے ساتھ سختی اور بدسلوکی سے متعلق ایک واقعہ نیویارک میں پیش آیا۔جب22سالہ نوجوان نے اپنی ماں کو اونچائی سے دھکا دے کر مار ڈالا۔واقعہ اتوار کے روز مین ہٹن کے پارک میں پیش آیا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 22سالہ میگوئل ڈوول کو گرفتار کرلیا تھا۔نیویارک پولیس نے کیس کی تفصیلات اب ظاہر کی ہیں۔پولیس کے مطاببق ملزم سے پوچھ گچھ شروع کی تو ملزم نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے ماں کو جان بوجھ کر دھکا دیا تھا جس سے ماں کی موت واقع ہوئی۔ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ ماں ماضی میں بدسلوکی کرتی تھی بلاوجہ مار پیٹ کرتی تھی،سب کے سامنے بےعزتی کردیتی تھیں جس پر وہ ماں کے سلوک سے خوش نہیں تھا لہذا ملزم نے ہونے والی بدسلوکی کے واقعات دل میں رکھے ہوئے تھے۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ مقتولہ44 سالہ ویانل گارسیا اپنے بیٹے کو واشنگٹن ہائٹس ملنے گئی جیسے ہی گھر پہنچی تو مقتولہ نے دیکھا کہ بیٹے کے ہاتھ سے خون بہہ رہا ہے۔مقتولہ نے ہاتھ صاف کیا اور اسے اپنے ساتھ ای آر لے جانے کی کوشش کی ۔ملزم نے اپنی ماں سے کہا کہ مجھے کچھ کھانا ہے جس پر ماں نے کھانے کا بندوبست کیا اور دونوں مل کر کھانا کھانے کے لیے واشنگٹن پارک پہنچ گئے۔دونوں نے پارک میں مل کر کھانا کھایا ۔کھانے سے فارغ ہونے کے بعد خاتون کے چیخنے کی آواز آئی کیونکہ ملزم نے والدہ کو کھائی میں دھکا دیا جہاں پر اس کا سر پشتے سے لگا اور موت واقع ہوگئی۔پولیس نے قتل کیس میں گرفتاری ڈال دی ہے