vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے سب وے اسٹیشنوں پر میٹل ڈیٹیکٹر لگانےکا فیصلہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے حکام نے سب وے اسٹیشنوں پرمیٹل ڈیٹیکٹر کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ ایسے لوگ جو چھرے، چاقو اور ہتھیارہمراہ رکھتے ہیں انہیں سب وے اسٹیشن کے اندر داخل ہونے سے روکنا ہے تاکہ ناخوشگوار واقعات سے نمٹا جاسکے۔جو لوگ سب وے سے سفر کرتے ہیں ان کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کا سدباب کرنا ہے۔اس حوالے سےنیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ شہر کے سب ویز میں ہتھیاروں کا پتہ لگانے کے لیے نظام کو وسعت دیا جارہا ہے۔میئر نےیہ نہیں بتایا کہ سب ویز میں میٹل ڈیٹیکٹر کب آئیں گے اور کہاں لگائے جائیں گے ۔ صرف یہ بتایا کہ اگلے چند دنوں میں آ جائیں گے۔حکام کا یہ فیصلہ Evolv سکیننگ سسٹم کی جانچ شروع کرنے کے بعد سامنے آیا۔ایڈمز نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ میٹل ڈیٹیکٹرز کے لیے قواعد و ضوابط کا خاکہ بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.