
بائیڈن کورونا میں مبتلا،انتخابات سے دستبردار ہونے کاعندیہ
امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں۔بائیڈن آئسولیشن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔امریکی صدر جوبائیڈن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،صدربائیڈن نے ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔صدر بائیڈن نے سول رائٹس تنظیم کی منتظم کو فون پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔امریکی صدربائیڈن کا لاس ویگاس میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب شیڈول تھا،منتظمین نے بائیڈن کے کورونا کے باعث کانفرنس میں عدم شرکت کا اعلان کیا۔اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹر نے مشورہ دیا تو صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے پر غور کروں گا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔