vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر بائیڈن کا 2لاکھ نئے گھر تعمیر کرنےکا فیصلہ

0

نئے گھر غریب لوگوں  کو دئیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ سکون سے زندگی بسر کرسکیں

نیویارک(ویب ڈیسک) صدر جو بائیڈن کے کرائے کی حد  کو کم کرنے اور  نئےمکانات کی تعمیر  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے  ہاؤسنگ پلان کی نقاب کشائی کی۔2لاکھ نئے گھر تعمیر ہوں گے اور رہن کی امداد میں 10ہزار ڈالرز فراہم کیے جائیں گے ۔اس میں 50 سے زیادہ یونٹ والے مالک مکان کے لیے کرائے میں 5 فیصد اضافے کو بھی محدود کرے گا،اور جو مالک مکان اس سے زیادہ کرایہ بڑھاتے ہیں وہ ٹیکس کی چھوٹ سے محروم ہو جائیں گے۔صدر کے اعلان کے بعد کرایہ داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور صڈر بائیڈن کی تعریف کی ہے ۔ہاؤسینگ جسٹس فار آل کولیشن کے ڈائریکٹر سی ای ویور نے کہا کہ صدر بائیڈن ٹھیک کہتے ہیں کہ خاندان اپنی برادریوں میں جڑیں قائم کر سکتے ہیں اور طویل مدت تک رہ سکتے ہیں۔لیکن رینٹ اسٹیبلائزیشن ایسوسی ایشن میٹروپولیٹن ایریا  کے ایگزیکٹو نائب صدر فرینک ریکی نے کہا کہ نیویارک سٹی میں کرائے کو محدود کرنے کی پچھتر سال کی کوششوں نے نیویارک شہر کو سستا نہیں ہونے دیا ۔ ٹیکس دہندگان  کا برا حال ہے ،نیویارک کے رہائشیوں نے صدر کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹھیک کام کررہے ہیں ہمیں ان سے یہی امید ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.