نیویارک سٹی کونسل کے رکن سوسن ژوانگ گرفتار،مئیر حیرت میں مبتلا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ۔اس دوران نیو یارک سٹی کونسل کی رکن سوسن ژوانگ احتجاجی مظاہرین کی حمایت میں بروکلین میں موجود تھیں۔تصادم کے دوران پولیس نے بزرگ خاتون کو پکڑا تو اس دوران کونسل کی رکن نے نیویارک پولیس کے ڈپٹی چیف کے بازو پر کاٹ لیا ۔اس دوران ڈپٹی چیف تکلیف سے چلاتے رہے لیکن ژوانگ نے اتنی شدت کے ساتھ کاٹا کے ڈپٹی چیف کے بازوپر دانتوں کے نشان پڑ گئے ۔اس دوران دیگر اہلکار آئے اور فورا ڈپٹی چیف کو پکڑ کا ایک طرف کردیا۔ جس کے بعد پولیس نے سٹی کونسل کی رکن کو سرکاری کام میں مداخؒت ڈالنے اور افسر پر حملہ کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت گرفتار کرلیا اور گاڑی میں بیٹھا کر تھانے منتقل کیا ۔واقعہ بروکلین بینسن ہورسٹ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے درمیان ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 86 ویں سٹریٹ اور 25 ویں ایونیو میں بے گھر افراد نے نئے گھر کی تعمیر کررہے تھے کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ تعمیرات غیر قانونی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کی تھی۔پی بی اے کے صدر پیٹرک ہینڈری نے کہا کہ ہم بروکلین میں احتجاج میں نیویارک پولیس کے اہلکاروں کے تشدد سے صدمے میں ہیں۔پولیس کو تشدد سے گریز کرنا چائیے تھا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے لہذا مکمل اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں کہ قصور وار کون ہے ۔واقعہ کی اطلاع مئیر ایڈمز کو ملی تو وہ حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ کونسل رکن نے افسر کو کاٹ دیا ہے ۔ایسا نہیں ہونا چائیے تھا۔اس حوالے سے ایڈمز انتظامیہ نے کہا کہ پناہ گاہ کی ضرورت ہے اور ان کے پاس مناسب اجازت نامے ہیں۔ایڈمز انتظامیہ انتہائی ضروری پناہ گاہ کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔ بے گھر ہونے والے نیو یارکرز کو اپنے پیروں پر واپس لانے کے لیے ضروری دیکھ بھال فراہم کی جائے گی ۔جس عمارت کی تعمیر ہورہی تھی اس کے مالک کے اجازت نامہ ہے۔ایڈمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر کمیونٹی کے پاس مناسب وسائل ہونے چائیے کہ وہ اپنے کمزور پڑوسیوں کی مدد کو یقینی بنائیں ۔