vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں خسرہ کیسز رپورٹ ہونے پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں

0

حکام کی خسرہ روکنے کی کوشش،بروکلین مہاجر پناہ گاہ میں خسرہ کے کیسز رپورٹ،محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کچھ لوگوں کو قرنطینہ کردیا

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین میں تارکین وطن کی پناہ گاہ میں خسرہ کے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے ۔جس کے بعد محکمہ صحت حکام نیویارک سٹی میں خسرہ کے کیسز کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جن لوگوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے  جو  کلنٹن ہل میں ہال اسٹریٹ پر پناہ گاہ کی ایک منزل تک محدود ہے۔صحت کے اہلکار کسی بھی ایسے شخص کی شناخت کرنے اور ان کی قوت مدافعت کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جو لوگ قوت مدافعت نہیں رکھتے انہیں 21 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔پناہ گاہ میں درجنوں افراد کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔سٹی ہال کا کہنا ہے کہ نئے آنے والے تارکین وطن کو مڈ ٹاؤن انٹیک میں ویکسین کی پیشکش کی جاتی ہے ۔اس حوالے سے سٹی کونسل ممبر کرسٹل ہڈسن جو اس ضلع کی نمائندگی کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے۔میرا دفتر کئی مہینوں سے خاص طور پر اس پناہ گاہ کے لیے ویکسینیشن بس کی درخواست کر رہا ہے۔ اور اگر کوئی آپ کو ویکسینیشن کی پیشکش کر رہا ہے تو آپ  کے لیےہمیشہ ضروری نہیں کہ ہاں کہیں۔نیو یارک سٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ ہال سٹریٹ شیلٹر میں لوگوں کو MMR ویکسین فراہم کرنے اور قرنطینہ میں رہنے والوں کی نگرانی کے لیے کلینیکل ٹیمیں لائے ہیں۔”یہ انتہائی متعدی ہے۔ یہ دراصل سب سے زیادہ متعدی بیماری ہے جس کے بارے میں ہم جانتے ہیں۔خسرہ کی علامات میں بخار، کھانسی، ناک بہنا اور خارش شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.