vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا سیاسی رہنماؤں سے اتحاد کا مطالبہ

0

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے تناظر میں نیویارک سٹی کے مئیر ایرک  ایڈمز نے اپنے ایک بیان میں سیاسی رہنماؤں سے اتحاد کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ہمیں متحد ہو کر مسائل کا سامنا کرنا ہوگا اور اجتماعی طور پر ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جو شہر کی بہتری کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں۔پریس کانفرنس میں مختلف مذاہب کے رہنما موجود تھے۔مئیر ایڈمز نے مختلف مذاہب اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دی کہ وہ اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں اور شہر کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔مئیر کا کہنا تھا کہ گولی امتیاز نہیں کرتی بلکہ  اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جب تشدد بڑھتا ہے تو بے گناہ افراد بھی اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں میں پھیلتی ہوئی انتہا پسندی اور سیاسی اختلافات کو حل کرنے کے لئے تشدد کا استعمال کرنے کی جانب اشارہ کیا جو  ملک کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ میئر ایڈمز نے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو مل کر اس مسئلے کا حل نکالنے کی دعوت دی ہے تاکہ امن و امان قائم کیا جا سکے اور ملک کو صحیح سمت میں لے جایا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اچھی اور صحت مند بحث جمہوری عمل کا حصہ ہے، اور ہمیں اپنے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ میئر ایڈمز نے اپنے بیان میں سابق صدور اور دیگر رہنماؤں کی جانوں کے ضیاع کی مثالیں دیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ تشدد کس طرح ملک کی تاریخ اور مستقبل پر اثر انداز ہوتا ہے۔ میئر ایڈمز نے سب کا شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ ہمیں مل جل کر تشدد کو روکنے کے لئے کام کرنا ہوگا تاکہ  معاشرتی امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.