نیویارک:جرائم پیشہ عناصر کی تلا ش و گرفتاری بڑا چیلنج بن گئی
نیویارک میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے علاوہ اغوا کی وارداتوں میں اضافہ سامنے آیاہے۔تاہم پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 121 کا عملہ 39 سالہ لاپتہ شحص کو تلاش کررہا ہے لاپتہ شحص کو آ خری بار اپنی رہائش گاہ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔دوسری جانب43 پر یسنٹ کا عملہ 12 سالہ لاپتہ بچی کو تلاش کررہا ہے۔67 پر یسنٹ کی حدود میں 1609 نوسٹرینڈ ایونیو کے سامنے ایک نامعلوم شخص 50 سالہ آدمی پر حملہ کر کے فرار ہو گیا ۔77 پریسنٹ کے عملے نے 265 کنگسٹن ایونیو کے سامنے نامعلوم شخص نے ایک 33 سالہ مرد کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔33 پریسنٹ کی حدود میں ویسٹ 165 اسٹریٹ اور ریور سائیڈ ڈرائیو کے آس پاس خاتون پر حملہ کر نے والے نامعلوم ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔