ایف بی آئی نے سیاست دانوں سمیت دیگر کو آن لائن ملنے والی دھمکیوں پر نظر جمالی
نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی نے سیاست دانوں سمیت دیگر شخصیات کو آن لائن ملنے والی دھمکیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤئنٹس کی چھان بین شروع کردی ہے اور پرتشدد دھمکیوں میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پال ابیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ قاتلانہ حملے کے بعد آن لائن پرتشدد دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے لہذا ایف بی آئی سارے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو آن لائن ہوتے ہوئے دیکھا ہے جس میں وہ مختلف لوگوں کو دھمکی آمیز پیغام دے رہے ہیں یا پھر شوٹر کے طور پر نقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ بھی سب کو معلوم ہے کہ شوٹر مارا جاچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل تمام تر صؤرتحال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور معاملات کو سنجیدہ لے رہے ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ ملک کو نفرت اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد سے کلیئر کرائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شکاگو، ملواکی میں خصوصی پروگرام ہورہے ہیں جہاں پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اور ہم نے لوگوں کے ساتھ مل کر کام بھی کیا ہے۔