نیویارک کے کاروباری افراد ہوشیار،سائبر حملے سے رقوم لوٹی جانے لگی
نیویارک کا ہوٹل سائبر حملے سے45ہزار ڈالرز کی رقم کھو بیٹھا،ہوٹل عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے کاروباری افراد ہوجائیں ہوشیار۔سائبر حملوں کے ذریعے رقوم لوٹی جانے لگی ہیں۔اپنی ذاتی معلومات کسی سے شئیر نہ کریں۔سائبر حملے کا ایسا ہی کچھ واقعہ گرین وچ ولیج میں قائم نجی ہوٹل کے ساتھ پیش آیا ہے ۔رقم سے ہاتھ دھونے کے بعد مالک نے ہوٹل عارضی طور پر بند کردیا ہے اور کہا کہ بہت بڑی رقم سے محروم ہوگیا ہوں۔ ہوٹل مالک بریٹ سینکسٹز نے کہا کہ اسے ہوٹل موسم گرما کے لیے بند کرنا پڑرہا ہے کیونکہ سائبر چوروں نے رقم سے محروم کردیا ہے،چوری ہونے والی رقم ملازمین کو دینی تھی۔ہوٹل مالک نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ ہمارے ایچ آر کو پے رول کمپنی کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوتا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پے رول کمپنی میں اندرونی مسائل کی وجہ سے بینکنگ کی معلومات میں تبدیلی آئی ہے لہذا براہ کرم اپنے بینکنگ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ہے تو معلومات فراہم کریں۔ہوٹل کا کہنا ہے کہ ای میل کے ذریعے بات ہوئی ضروری معلومات شئیر کین پھر رسید کی تصدیق مانگی تو ای میل پہلے ہی ہیک ہوچکی تھی ۔اصل میں ہوٹل مالک سائبر چوروں کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا۔ سائبرسیکیوریٹی کے ماہر ڈاکٹر واحد بہزادان نے کہا کہ جب آپ کو کسی بینک، کسی کلائنٹ، اتھارٹی کے کسی فرد سے ای میل موصول ہوتی ہیں تو یقینی بنائیں کہ ای میل یا کوئی ڈیجٹیل پیغام تصدیق شدہ ہے۔ہوٹل مالک کا مزید کہنا ہے کہ وہ موسم خزاں میں ہوٹل کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے جب اس کے بہت سے گاہک گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے شہر سے باہر ہیں اور تب تک وواپس آجائیں گے۔مالک کو امید ہے کہ وہ سائبر حملے میں ضائع ہونے والی رقم واپس کر سکے گا۔