vosa.tv
Voice of South Asia!

ہوٹلوں کے بیت الخلاء میں چھوٹی بوتلوں کے استعمال پر پابندی

0

نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک کے ہوٹلوں میں مہمانوں کو مطلوبہ ضروری مصنوعات جیسے شیمپو اور لوشن سمیت دیگر اشیاء کے لیے زیرِ استعمال چھوٹی بوتلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ نفاذ نیویارک کی اسمبلی میں فضلہ کو کم کرنے کے حوالے سے ایک بل کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ محکمہ تحفظِ ماحولیات کے مطابق  یکم جنوری 2025 سے50 سے زائد کمروں والے ہوٹل بیت الخلاء میں 12 اونس سے کم وزنی بوتلیں نہیں رکھیں گے۔ یہ ایکٹ پہلی بار 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ قانون میں تجویز کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوٹلوں کو پہلے 30 دن کے اندرخلاف ورزی پر تنبیہ کی جائے گی۔ وارننگ نظر انداز کرنے پر 250ڈالر جرمانہ ہوگا اور اگر ہوٹل انتظامیہ نے اگلے 30 دنوں کے اندر دوبارہ بوتلیں فراہم کیں تو500 ڈالرز جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ قانون نافذ ہونے کے بعد کچھ بڑے ہوٹلوں نے پہلے ہی مصنوعات کی بوتلوں کو قوانین کے مطابق فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ ایکٹ یکم جنوری 2023 کو نافذ ہونا تھا لیکن ہوٹل انڈسٹری کی درخواست پر ایکٹ نافذ ہونے میں تاخیر ہوئی۔ اسی طرح کا قانون ریاست کیلیفورنیا کے ہوٹلوں سے ٹوائلٹری کی چھوٹی بوتلوں پر پابندی لگانے کے لیے نافذ ہو چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.