vosa.tv
Voice of South Asia!

 ہارلیم میں کار کی ٹکر سے 3 سالہ بچی جاں بحق، 2سالہ بچی زخمی

0

واقعہ کے بعد ذمہ دار ڈرائیور فورا بچیوں کو ہسپتال لے گیا لیکن 3سالہ بچی دم توڑ گئی جبکہ بچی کی حالت مستحکم ہے،واشنگٹن ہائٹس میں ایک نوجوان قتل ،میں ہٹن کے اسٹور پر ڈاکہ پڑ گیا

نیویارک(ویب ڈیسک)ہارلیم می37سالہ خاتون تین بچوں کے ساتھ سڑک عبور کررہی تھی کہ تیز رفتار کار  نے3اور2سالہ بچیوں کو ٹکر ماردی ۔جبکہ ماں اور4ماہ کی بچی بچ گئے ،اس دوران ڈرائیور نے گاڑی روکی اور بھاگتے ہوئے واقعہ والی جگہ پر پہنچا اور زخمی بچیوں کو گاڑی میں ڈالا اورہالیم ہیلتھ ہسپتال لے کر پہنچ گیا ۔اس دوران 3سالہ بچی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ 2سالہ بچی شدید زخمی ہوئی جس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔واقعہ لیونیکس ایونیو 135ویسٹ اسٹریٹ پر پیش آیا ۔پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ واشنگٹن ہائٹس کے قریب چاقو کے وار سے  18 سالہ نوجوان  جاں بحق جبکہ 21 سالہ زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ واشنگٹن ہائٹس کے قریب حملہ آوروں نے 18 سالہ نوجوان کے دھڑ پر چاقو  سے وار کیے اور21 سالہ  نوجوان کے جسم پر زخم آئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور دونوں متاثرین کو ہیلتھ اینڈ ہسپتال۔ہارلیم پہنچایا گیا ۔جہاں پر ڈاکٹروں نے18سالہ لڑکے کے موت کی تصدیق کی اور21 سالہ نوجوان کی حالت مستحکم ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور دو تھے ایک حملہ آور نے سفید ٹینک ٹاپ اور کالی پینٹ پہن رکھی تھی اور دوسرےنے سرخ ہوڈی اور نیلی جینز پہن رکھی تھی اوروہ ماسک پہنے ہوئے تھے۔کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔تحقیقات جاری ہے۔علاوہ ازیں مین ہٹن میں ڈاکوں  نے لو لیمون اسٹور پر ڈاکہ مارا اور عملے کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر 12ہزار ڈالرز مالیت کی مصنوعات لے کر فرار ہو گئے ۔واقعہ کے وقت ڈاکوں نے اسٹور کے باہر گاڑی کھڑی کی ہوئی تھی جس میں مصنوعات ڈالر کر فرار ہوئے ۔واقعہ واقعہ 66 ویں اسٹریٹ کے قریب تھرڈ ایونیو مقام پر پیش آیا۔ڈکیتی کی واردات کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔پولیس نے ڈاکوں کی تلاش شروع کردی ہے  اور مزید تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.