نیویارک میں جرائم پیشہ عناصر کی تلاش اور گرفتاری پولیس کیلیے بڑا چیلنج
نیویارک پولیس شہر میں بڑھتے جرائم پر قابو پا نے کیلیے متحرک ہو گئی ملزمان کی تلاش اور شناخت کیلیے تصاویر جاری کر تے ہو ئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔تھانہ نمبر 83 کی حدود میں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ کے براڈوے کے سامنے ایک نامعلوم شحص فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔تھانہ نمبر 50 کی حدود میں کنگز بر ج روڈ کے سامنے ایک نامعلوم شحص نے 27 سالہ مرد پر چاقو کے وار سے زخمی کر کے فرار ہو گیا۔47 پر یسینٹ کی حدود میں پولیس کو مطلع کیا گیا کہ 4441 فر من ایونیو پر ایک نامعلوم ملزم نے 50 سالہ شحص پر حملہ کردیا تاہم متاثرہ شحص جانبر نہ ہوسکا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 63 کا عملہ23 سالہ لاپتہ خاتون کو تلا ش کررہا ہے۔گمشدہ خاتون کو آ خری بار اپنی رہا ئش گاہ کے باہر دیکھا گیا۔دوسری طرف تھانہ نمبر 104 کا عملہ 13 سالہ گمشدہ بچی کو تلاش کررہا ہے۔