vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان حج مشن مدینہ منورہ میں خوشی کے لمحات

0

پاکستان حج مشن مدینہ منورہ میں خوشی کے لمحات، حج 2024 پر بلوچستان سے آئے پاکستانی جوڑے کے ہاں صحت مند لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔مدینہ منورہ میں پیدا ہونے کی مناسبت سے والدین کی خوشیوں کو دوبالا کرنے والے بچے کا  نام محمد رکھا گیا پاکستان حج میڈیکل مشن مدینہ منورہ کی لیڈی ڈاکٹرز اور نرسوں نے ماں اور بچے کی بہترین دیکھ بھال کی اور یقینی بنایا کہ دونوں کو ضرورت کے مطابق طبی سہولیات میسر آئیں سعودی عرب میں تعینات ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو اور وزارت مذہبی امور کے افسران نے ہسپتال کے ساتھ قائم پاکستان ہاؤس میں والدین کو خصوصی طور پر مدعو کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ننھے محمد کے والدین کو دلی مبارکباد دی، ان کے ساتھ ان کی خوشی کا حصہ بنے تقریب کے دوران ننھے بچے اور خوشی سے نہال  والدین کو تحفے دیے گئے جی ڈی حج عبدالوہاب سومرو نے خاندان کی خوشی پر خوبصورت اور دلچسپ تبصرے کیے اور اس اہمیت کو اجاگر کیا کہ حج کے دوران یہ لمحہ کتنا اہم ہے۔ خوشی کا یہ واقعہ والدین کے لیے ہمیشہ ایک لمحہِ یادگار رہے گا، جو انہیں بچے کی صورت میں مدینہ منورہ کے ساتھ گہری وابستگی اور یہاں گزرے لمحوں کی یاد دلاتا رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.