vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین اسٹریٹ پر36سالہ شخص گھونسے لگنے سے زخمی

0

بروکلین(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کو ملزم کی تلاش ہے جس نے بروکلین اسٹریٹ پر36سالہ شخص کو گھونسے مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔واقعہ  تھامس ایس بوائے لینڈ اسٹریٹ پر ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور  نے متاثرہ شخص کو زمین پر دھکیل دیا اور متعدد بار گھونسے مارے جس سے  متاثرہ شخص کی دائیں آنکھ اور سر کے بائیں جانب چوٹیں آئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کا وزن 5’7 انچ اور 150 پاؤنڈ ہے۔ اسے آخری بار بھوری رنگ کی بیس بال کیپ، ایک سرمئی رنگ کی ہوڈ والی سویٹ شرٹ، ایک سیاہ ہوڈ والی سویٹ شرٹ، سیاہ جینز اور نیلے رنگ کے جوتے پہنے دیکھا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.