غیر مسلح سیکورٹی گارڈ پروگرام کے لیے7ملین ڈالرز کی فنڈنگ بحال
نیویارک(ویب ڈیسک)شہر بھر کی درجنوں عمارتوں کے سیکیورٹی گارڈز کے لیے لاکھوں ڈالر کی فنڈنگ بحال ہو گئی ہے۔جس پر سیکورٹی گارڈز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔نیویارک سٹی ہال نے نیویارک سٹی ہاؤسینگ اتھارٹی کی 55 عمارتوں میں غیر مسلح سیکورٹی گارڈ پروگرام کے لیے $7 ملین کو بحال کی ہے ۔ ان عمارتوں میں میں کام کرنے والے زیادہ تر سیکورٹی گارڈز روزانہ8 گھنٹے کی شفٹ میں ڈیوٹی دیتے ہیں اور سیکورٹی گارڈ خاندان کی طرح ہیں اور اپنی عمارتوں کی حفاظت کے لیے اہم خدمات سرانجام دیتے ہیں۔نیویارک ہاؤسینگ اتھارٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ نیویارک ہاؤسینگ اتھارٹی بہت خوش ہے کہ شہر کی ضروری فنڈنگ کاانتظام غیر مسلح سیکورٹی گارڈ پروگرام کو پورٹ فولیو کی تمام عمارتوں پر خدمات میں کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھنے کی اجازت دے گا۔ ہم ایڈمز انتظامیہ اور نیویارک سٹی کونسل میں پبلک ہاؤسینگ کے لیے جاری وابستگی اور NYCHA کے رہائشیوں کی مسلسل ترجیح کے لیے بے حد مشکور ہیں۔