نیویارک:شہر میں جرائم کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں،متعدد شہری لٹ گئے
نیو یارک شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم نے شہریوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا، بس میں سفر کرتے مسافرہوں یا سب وے اسٹیشن پرانتظار کرتے شہری سب ہی مال و متاع سے ہاتھ دھونے لگے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 81 کی حدود میں کوسکویزکو اسٹریٹ پر 48 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تھانہ نمبر 42 کی حدود میں 1420 واشنگٹن ایوینیو پر 29 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تھانہ نمبر 43 کی حدود میں 1787 ویسٹ چیسٹر ایوینیو پر ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہوگیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تھانہ نمبر 44 کی حدود میں دو نامعلوم افراد 1167 ویبسٹر ایونیو میں داخل ہوئے اور 27 سالہ ملازم سے چاقو کے زور پررقم کا مطالبہ کیا اور ناکام فرار ہوگئے۔ واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہوگئی۔ تھانہ نمبر 44 کی حدود میں ایک نا معلوم شخص MTA بس میں 28 سالہ خاتون کی جیب سے موبائیل فون نکال کر فرار ہوگیا۔ تھانہ نمبر 40 کی حدود میں بروک ایوینیو سب وے اسٹیشن پر نارتھ باؤنڈ 6 میزینائین ایریا میں 2 نامعلوم افراد نے 50 سالہ شخص پر حملہ کیا اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔دوسری طرف تھانہ نمبر 42 کا عملہ 14 سالہ گمشدہ ہسپانوی لڑکی کو تلاش کررہا ہےاور تھانہ نمبر 83 کے عملے نے 15 سالہ گمشدہ لڑکے کو تلاش کرلیا۔