vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں حج سے قبل سیکورٹی اداروں کی سالانہ پریڈ

0

سعودی عرب میں حج سے قبل سیکورٹی اداروں کی جانب سے سالانہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکورٹی اہلکاروں نے سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے مشقوں میں حصہ لیا۔مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے منعقدہ پریڈ میں فوجی اور پولیس پولیس اہلکاروں ،حج و عمرہ فورس،ریسیکو ادارے دفاع المدنی سمیت خواتین فوجی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ سکاؤٹس کے دستوں نے بھی خصوصی طور پر شریک تھے جبکہ ہیلی کاپٹروں اور بکتر بند گاڑیوں کے علاوہ دیگر دفاعی اشیاء بھی شامل کی گئی تھیں اس موقعہ پر سیکورٹی اہلکاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ حج کے موقعہ پر اللہ تعالیٰ کے لاکھوں مہمانوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.