یوگنڈا کی کامیابی: پاپوا نیو گنی کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈمیں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نویں میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔یوگنڈا نے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹاس جیتا اورمطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔پاپوا نیو گنی کی ٹیم 19.1 اوورز میں 77 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، جبکہ یوگنڈا کے بولر علی شاہ نے 33 رنز کی اننگ کھیل کر اہم کردار ادا کیا۔پاپوا نیو گنی کی ٹیم کےاہم کھلاڑی ٹونی اورا اور اسد والا بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔یوگنڈا کے سائمن سیسازی اور روجر مساکا بھی بغیر کسی رن کے آوٹ ہوئے، جبکہ ریاضت علی شاہ نے ٹیم کو سہارا دیا۔دونوں ٹیمز کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس لیے بھی یہ میچ خاصہ دلچسپ رہا ۔