کوئنز میں بیٹی نے چاقو کے وار کرکے بزرگ والد کو قتل کردیا
سب وئے اسٹیشن سے حملہ آور گرفتار،جارج واشنگٹن پل کے قریب درخت گرگیا،گرفتاریاں
کوئنز، نیویارک میں الصبح پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک بزرگ شخص چاقو کے وار سے زخمی پڑا ہوا ہے ۔پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمی شخص کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوع 114-13 109 ایونیو گھر میں پیش آیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ بیٹی نے والد کو چاقو کے وار کرکے زخمی کیا جو بعدازں جاں بحق ہوگئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔پولیس نے تاحال گرفتاری سے متعلق آگاہ نہیں کیا ہے۔جیکسن ایوینیو سب وے اسٹیشن 2/5 لائن – NYC پر ٹرانزٹ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے حملہ آور کو گرفتار کرلیا جو ایک شخص پرچاقو کے وار کرنے لگا تھا۔مین ہٹن، نیویارک میں ہارلیم ریور ڈرائیو ایک بڑے درخت کے گر جانے کے باعث بلاک ہوگئی جس کی وجہ سے جارج واشنگٹن برج تک واپس آنے میں تاخیر ہوئی۔مین ہٹن، نیویارک پولیس کی طرف سے فلسطینی حامیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ۔پولیس نے مظاہرین کی گرفتاریاں تب عمل میں لائی جب باروچ کالج میں مظاہرہ کیا جارہا تھا ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ نسل کشی بند کی جائے اور اسرائیل کو دی جانے والی امداد ختم کی جائے ۔احتجاج کے موقع پر اسرائیل کے حامی مظاہرین نے بھی نعرے بازی کی