vosa.tv
Voice of South Asia!

نرسنگ ہوم میں مردہ قرار دی جانے والی 74 سالہ خاتون تدفین  سے قبل زندہ

0

نیبراسکا کے شیرف کے ڈپٹی نے بتایا کہ نرسنگ ہوم میں مردہ قرار دی گئی ایک 74 سالہ خاتون کوتدفین سے  دو گھنٹے قبل زندہ  ہوگئی جس کی اطلاع ملازمین نے 911پر دی ۔جس کے فوری بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ لنکاسٹر کاؤنٹی کے چیف شیرف کے ڈپٹی بین ہوچن نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جب خاتون کو طابوت سے نکلا گیا  تو  حالت غیر تھی۔خاتون کی شناخت کانسٹینس گلانٹز کے نام سے کی۔پولیس افسر نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی غیر معمولی معاملہ ہے اور میں فرائض انجام دہی 31 سال سے ادا کررہا ہوں  لیکن آج سے پہلے اس طرح کا کبھی واقعہ نہیں دیکھا تھا ۔ ہوچن نے کہا کہ لنکن ایریا کے ایک نرسنگ ہوم میں جہاں گلانٹز  کی دیکھ بھال کی جارہی تھی ۔نرسنگ ہوم نے انہیں  صبح 9:44 بجے کے قریب مردہ قرار دیا اور ایک ڈاکٹر نے ان کی موت کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے کے لیے تیار کیا۔ لنکن فائر اینڈ ریسکیو کے ترجمان نے بتایا کہ جب میت گھر لے جائی گئی جہاں ملازمین نے 11:43 بجے کے قریب 911 پر کال کی کہ خاتون زندہ ہے ۔ہوچن نے بتایا کہ ملازمین آخری رسومات کی ادائیگی کی تیاری کررہے تھے  اور ملازمین کانسٹینس گلانٹز کو ایک میز پر رکھ رہے تھے تو ایک ملازم نے دیکھا کہ وہ ابھی تک سانس لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں لیکن ابھی تک ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ نرسنگ ہوم نے گلانٹز کو مردہ قرار دینے میں بدنیتی سے کام لیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم نرسنگ ہوم کی طرف سے کوئی مجرمانہ ارادہ تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے، لیکن تحقیقات جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.