vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کی سڑکوں پر ڈاکو خواتین سرگرم

0

ہاؤسنگ اتھارٹی کا 66 سالہ آن ڈیوٹی ملازم گرفتار،ہسپانوی لڑکی سمیت 2لاپتہ خواتین کی تلاش

نیویارک پولیس نے شہری حکومت کے محکمہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے 66 سالہ آن ڈیوٹی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر اسالٹ ،  ہراسمنٹ اور غیر قانونی اسلحے کے استعمال کا الزام ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 23 کے عملے نے شہری حکومت کے محکمہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے 66 سالہ آن ڈیوٹی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر اسالٹ 2nd ڈگری ،  ہراسمنٹ 2nd ڈگری اور غیر قانونی اسلحے کے استعمال کا الزام ہے۔ تھانہ نمبر 115 کی حدود میں 103 اسٹریٹ اور روزویلٹ ایوینیو پر 2 نامعلوم افراد 12 اور 13 سالہ لڑکوں سے موبائیل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ نمبر 49 کی حدود میں اولین وِل ایوینیو پر 2 نا معلوم خواتین نے 43  سالہ خاتون سالہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئیں، واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہوگئی۔دوسری طرف تھانہ نمبر 121 کا عملہ 13 سالہ گمشدہ ہسپانوی لڑکی کو تلاش کر رہا ہے اور  تھانہ نمبر 67 کا عملہ 73 سالہ گمشدہ خاتون کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.