vosa.tv
Voice of South Asia!

الخبر: سعودی عربین سینٹرکا  39 واں سالانہ ٹیکنیکل سمینار

0

سعودی عرب میں انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عربین سنٹر کی جانب سے ڈی کاربونائزیشن کے حوالے سے سمینار منعقد کیا گیا جس میں کہا گیا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچانا انتہائی ضروری ہے۔سعودی عرب کے شہر الخبر میں انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عربین سنٹرکی جانب سے منعقدہ 39 ویں سالانہ ٹیکنیکل سمینار میں پاکستانی انجینئرز کی بڑی تعداد سمیت اہم سعودی شخصیات بھی شریک تھیں اس موقعہ پر ایکوا پاور سینٹر سعودی عرب کے ایگزیکٹو نائب صدر انجنیئر محمد اعجاز عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں جسکے لیے ضروری ہے کہ ڈی کاربونائزیشن پلان پر عمل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے واضع کیا کہ قدرتی گیس سے چلنے والے کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال سے جس سے زہریلی گیسوں کے اخراج کو انتہائی کم کیا جاسکتا ہےسمینار کے مہمان خصوصی سعودی سعودی الیکٹرسٹی کمپنی کے نائب صدر عبدالعزیز سلطان نے پاکستانی انجنیئرز کی سعودی عرب میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی انجنیئرز نے مملکت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہےانسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان، سعودی عربین سنٹر کے چیرمین رضوان احمد جنرل سیکرٹری محمد ابرار شامی ، ایگزیکٹو کونسل کے رکن ڈاکٹر فاروق سعید پاکستان انجنیئرز گروپ کے بانی عصمت امین خواجہ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ نمایاں کارکردگی دیکھانے والے انجنیئرز میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.