vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:شہر بھر کے پبلک ریسٹ رومز کی حالت کو بہتر بنانے کا آغاز

0

میئر ایڈمز نےیور  ان لک  نامی ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد نیویارک سٹی کے پبلک ریسٹ رومز کو مزید قابل رسائی اور مساوی بنانا ہے۔ اس مہم کا مقصد شہر بھر میں پبلک ریسٹ رومز کی حالت کو بہتر بنانا اور ان کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے تاکہ ہر شہری، بشمول معذور افراد اور دیگر محروم طبقات، ان کا آسانی سے استعمال کر سکیں۔اس منصوبے کے تحت  شہر بھر میں نئے پبلک ریسٹ رومز کی تعمیر اور موجودہ ریسٹ رومز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔موجودہ پبلک ریسٹ رومز کی صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ معذور افراد کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریسٹ رومز کو مزید قابل رسائی بنایا جائے گا، جیسے کہ وہیل چیئر رسائی اور دیگر ضروری سہولیات وغیرہ،اسکے علاوہ پبلک ریسٹ رومز کی 24/7 دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی وقت ان کا استعمال ممکن ہو سکے۔جبکہ شہریوں میں پبلک ریسٹ رومز کے استعمال کے بارے میں شعور اجاگر  کرنے کے لیے معلوماتی مہمات  بھی چلائی جائیں گی۔میئر ایڈمز نے اس موقع پر کہا کہ یو ران لک مہم کا مقصد نیویارک سٹی کے شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ریسٹ رومز کی بہتر حالت اور دستیابی شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے اور اس مہم کے ذریعے ہم اس ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔اس مہم کی کامیابی کے لیے شہر کے مختلف محکموں کے ساتھ تعاون اور مناسب فنڈنگ کا بندوبست بھی کیا جائے گا تاکہ منصوبہ بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.