vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کا ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے حقوق اور تحفظ پرزور

0

نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کا ایل جی بی ٹی  کمیونٹی کے حقوق اور تحفظ پربات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  ایل جی بی ٹی کمیونٹی ممبران کے لئے نفرت کی جو لہر جو ہمارے ملک میں دیکھی جا رہی ہے، اس کا اثر عالمی سطح پر محسوس ہوتا ہے۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ایف ایم 99.5 سالانہ ایل جی بیٹی کیو پلس پرائیڈ اسپیشل پر کال کے ذریعے شرکت کی۔ اس انٹرویو میں انہوں نے موجودہ سیاسی اور سماجی صورتحال پر بات کی ۔جس میں انہوں نے  ایل جی بیٹی کیو پلس کمیونٹی کے حقوق اور ان کے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی بیٹی کیو پلس ممبران کے لئے  نفرت کی توانائی جو ہمارے ملک میں دیکھی جا رہی ہے، اس کا اثر عالمی سطح پر محسوس ہوتا ہے۔میئر ایڈمز نے نیویارک سٹی کی کوششوں کو اجاگر کیا جو انہوں نے فلوریڈا کے گورنر کے مخالف ہم جنس پرست آواز کے خلاف کیں۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک ہمیشہ ایک مضبوط پیغام بھیجے گا، نہ صرف مواد میں بلکہ علامتی طور پر بھی، یہ ثابت کرنے کے لیے کہ نیویارک ایل جی بیٹی کیو پلس کمیونٹی کے حقوق کی حمایت کرتا ہے۔ ایڈمز نے فلوریڈا میں نیویارک کی اشتہاری مہم کا حوالہ دیا، جو ایل جی بیٹی کیو پلس کے حقوق کی حمایت میں کی گئی تھی، اور اس بات پر زور دیا کہ نیویارک ہمیشہ ان حقوق کی حفاظت کے لیے پرعزم رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.